بی جے پی محض جھوٹے اعدادو شمار سے کھیل رہی ہے

   

جمہوریت، سماج واد اورسیکولرزم کو برباد کرنے کا الزام: اکھلیش یادو
لکھنو:سماجوادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے اترپردیش کی یوگی حکومت پر لوگوں کو زمینی حقائق سے گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ حکومت بجٹ کے سلسلے میں صرف اعداد سے کھیل رہی ہے۔ دس ہزار کروڑکی سرمایہ کاری ہوگی تو وہ زمین پر نظر آئے گی۔یادو نے ہفتہ کو کہا کہ بی جے پی کو ابھی آئین کی منشا کو ہی سمجھنا ہوگا۔ بی جے پی لگاتار جمہوریت، سماج واد اورسیکولرزم پر حملہ کرکے اسے برباد کررہی ہے۔ہم چاہتے ہیں کہ عوامی مسائل پر مباحث ہو لیکن بی جے پی اصل مسائل سے گمراہ کرنا چاہتی ہے۔وہ لوگوں کو گمراہ کرتی رہتی ہے۔وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے ذریعہ ڈاکٹر رام منوہر لوہیا کو پڑھنے کی نصیحت دینے پر یادو نے کہا’بحث اس پرنہیں ہے کہ کسی نظریہ کوجانتا ہوں یا نہیں جانتا ہوں۔قائدایوان سماج وادی پنشن کو سماجو ادی پارٹی کا پنشن سمجھ رہے تھے۔گراونڈ بریکنگ سریمنی پر انہوں نے کہا کہ 10ہزار کروڑ کی سرمایہ کاری اگرہوتی توسبھی کو دکھائی دیتا۔ حکومت بجٹ کے سلسلے میں صرف اعداد وشمار سے کھیل رہی ہے۔ بی جے پی حکومت کی انڈسٹرئیل پالیسی سے کم سرمایہ کاری آئی ہے۔ زمین پر کچھ اترے تو اسے ترقی مانی جائے گی۔یادو نے کہا کہ بی جے پی حکومت میں پیپر آوٹ ہونا اور ریزرویشن سے کھلواڑ ہونا، اداروں میں غلط افراد کو بیٹھا دینا یہی کام ہورہا ہے۔