بھوپال 3 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کا ماننا ہے کہ ملک میں این آر سی مستقبل میں ہونی چاہئے تاہم اس کا ابھی مسودہ تیار نہیں ہوا ہے ۔ پارٹی ترجمان سدھانشو ترویدی نے یہ بات کہی ۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آسام میں این آر سی کیا گیا ہے اور ہم یہ مانتے ہیں کہ مستقبل میں ملک بھر میں این آر سی ہونا چاہئے ۔ تاہم ابھی اس کا کوئی مسودہ تیار نہیں کیا گیا ہے اس لئے اس پر کوئی تنازعہ نہیں ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ جب این آر سی لاگو کیا جائے تو اس پر اعتراض کیجئے اور اس وقت اعتراض سنا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے خلاف اپوزیشن کا جو احتجاج ہے اس نے کچھ برادریوں کو مشکلات سے دو چار کردیا ہے ۔