بی جے پی مغرور ہے، عام آدمی پارٹی کو موقع دیں’: اروند کیجریوال نے کی گجرات کے لوگوں سے اپیل

   

Ferty9 Clinic

اروند کجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی نے پنجاب کے انتخابات میں زبردست جیت کے بعد اپنی توجہ گجرات کی طرف موڑ دی ہے، جو وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا آبائی حلقہ ہے۔ مغربی ریاست میں اس سال کے آخر میں انتخابات ہونے والے ہیں۔پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کے ساتھ کیجریوال نے آج احمد آباد میں سابرمتی آشرم کا دورہ کیا اور ایک روڈ شو میں حصہ لیا جسے AAP نے ترنگا یاترا کا نام دیا ہے۔ روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ بی جے پی 25 سال سے گجرات میں اقتدار میں ہے، لیکن بدعنوانی کو ختم نہیں کر سکی۔