بی جے پی ملک کی سب سے بدعنوان پارٹی : سپریا

   

Ferty9 Clinic

ممبئی: نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی رہنما اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر ملککی سب سے بدعنوان پارٹی ہونے کا الزام لگایا۔ اپنے کزن حریف این سی پی لیڈر اور نائب چیف منسٹر اجیت پوارکی بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف پر سخت ردعمل میں، سولے نے کہا کہ یہ وہی مودی ہیں جنہوں نے الزام لگایا تھا کہ این سی پی کا مطلب قدرتی طور پربدعنوان پارٹی ہے۔ اب وہی بی جے پی لیڈروں نے جنہوں نے بلند آواز سے ‘نا کھاونگا، نہ کھانے دوں گا کا دعویٰ کیا ، اجیت پوار کی فطری طور پر کرپٹ پارٹی (دھڑے) سے ہاتھ ملا لیا ہے ۔اسی لیے آج میں یہ الزام لگا رہی ہوں کہ بی جے پی ملک کی سب سے بدعنوان پارٹی ہے کیونکہ انہوں نے اس پارٹی کا ساتھ دیا ہے جس کی انہوں نے مختلف مواقع پر تذلیل کی ہے۔ سولے نے پی ایم کے مبینہ گھوٹالوں کی مثالوں کا حوالہ دیتے ہوئے یہ بات کہی کہا۔ ماضی میں این سی پی پر الزام لگایا۔اجیت پوارکے اپنے چچا شرد پوارکو اپنی عمرکو مدنظر رکھتے ہوئے گھر بیٹھنے اور نوجوانوں کی رہنمائی کرنے کے مشورے پر، سولے نے جوابی تنقیدکرتے ہوئے کئی عمر رسیدہ شخصیات کی مثالیں دیں جو اب بھی اپنے اپنے شعبوں میں مضبوط ہیں۔