بی جے پی منوگوڑ میں فرقہ پرستی کا ماحول پیدا کررہی ہے

   

الیکشن کمیشن پر بی جے پی کا ساتھ دینے وزیر سرینواس گوڑ کا الزام
حیدرآباد ۔ 19 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) ریاستی وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ بی جے پی اسمبلی حلقہ منوگوڑ میں ٹی آر ایس سے راست مقابلہ کرنے کے بجائے ٹی آر ایس کے انتخابی نشان سے مشابہت رکھنے والے انتخابی نشانات کے ساتھ سیاست کررہی ہے اور ساتھ ہی الیکشن کمیشن پر بی جے پی کا ساتھ دینے کا الزام عائد کیا ۔ ٹی آر ایس ایل پی آفس اسمبلی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اکسائز نے کہا کہ بی جے پی ہر حال میں ٹی آر ایس کا سامنا کرنے میں ناکام ہوچکی ہے اور مختلف سازشوں کے ذریعہ ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے لیکن عوام پوری طرح ٹی آر ایس کے ساتھ ہے اور بی جے پی کو سبق سکھانے کی تیاریاں کررہے ہیں ۔ بی جے پی کے قائدین عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور الیکشن کمیشن کا رویہ بھی قابل اعتراض ہے ۔ وزیر سرینواس گوڑ نے کہا کہ بی جے پی فرقہ پرستی کا ماحول پیدا کرتے ہوئے ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ انتخابات میں مرکزی حکومت کے کارنامے پیش کرتے ہوئے ووٹ مانگنے کے بجائے چیف منسٹر کے سی آر اور وزیر کے ٹی آر پر تنقیدیں کرنے کی مذمت کی ۔ انہوں نے مرکزی وزیر جی کشن ریڈی کو جھوٹوں کا سردار قرار دیا اور بی جے پی کے قائدین کو چیلنج کیا کہ تلنگانہ میں جن فلاحی اسکیمات پر عمل آوری ہورہی ہے ۔ اس طرح کی اسکیمات بی جے پی کے زیر قیادت ریاستوں میں موجود ہوں تو اس سے منوگوڑ کے عوام کو واقف کرائے ۔ انہوں نے کہا کہ کے سی آر کے بعد تلنگانہ کے کے ٹی آر ہی چیف منسٹر ہوں گے ۔ ن