لکھنو 12 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے آج اس اندیشہ کا اظہار کیا کہ مہاراشٹرا میں صدر راج نافذ کرنے کے بعد بی جے پی ارکان کی خرید و فروخت کرسکتی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست میں صدر راج کے نفاذ کا فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ کے دباو میں کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گورنر نے این سی پی کو تائید جٹانے آج رات 8.30 تک کا وقت دیا تھا لیکن مہلت کے اختتام سے قبل ہی انہوں نے صدر راج کے نفاذ کی سفارش کردی جو در اصل دباو میں کی گئی ہے ۔