پارٹی میں نئی جان ڈالنے کیلئے بی جے پی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں
نئی دہلی ۔ /9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتاپارٹی میں بڑے پیمانے پر تنظیمی تبدیلیاں لائی جائیں گی اور نئے چہروں کو شامل کیا جائے گا ۔ بی جے پی نے راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 12 جوشیلے پرچارکوں کو بی جے پی میں شامل کریں ۔ قیاس کیا جارہا ہے کہ بی جے پی کے تنظیمی ڈھانچے میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کی جائے گی ۔ آر ایس ایس کے پرچارکوں کو بی جے پی کی ریاستی تنظیم سے لے کر قومی تنظیم تک اہم ذمہ داریاں دی جاسکتی ہیں ۔ /11 جولائی کو آر ایس ایس کا سہ روزہ اجلاس شروع ہورہا ہے ۔ اس میں بی جے پی کے مطالبہ پر غور کرتے ہوئے آر ایس ایس کے 12 چالاک اور جوشیلے پرچارکوں کو بی جے پی کی خدمت میں دے دیا جائے گا ۔ وجئے واڑہ میں منعقد ہونے والی آر ایس ایس میٹنگ میں سنگھ پریوار کے موہن بھاگوت بھی شرکت کررہے ہیں ۔