بی جے پی میں شامل سونالی ٹی ایم سی میں واپسی کیلئے پریشان

   

دیدی کے بغیرنہیں رہ سکتی،جذباتی فیصلہ کر گئی تھی
کولکاتہ: مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات سے قبل ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے والی سابق ایم ایل اے سونالی گوہا نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی پارٹی میں شمولیت کی درخواست کی ہے۔سونالی گوہا نے یہ خط سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ گوہانے کہا ہے کہ انہوں نے جذباتیت کا نشانہ بننے کے بعد پارٹی چھوڑ دی تھی۔سونالی گوہا نے کہاہے کہ میں ٹوٹے ہوئے دل سے لکھ رہی ہوں کہ میں نے دل کے ساتھ کسی اور پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا تھا اور میں وہاں نہیں جاسکی۔انھوں نے کہاہے کہ جس طرح مچھلی پانی کے باہر نہیں رہ سکتی ، اسی طرح میں تمہارے بغیر نہیں رہ سکتی۔ دیدی!میں معافی چاہتی ہوں ۔