بی جے پی میں شامل ہونے کی افواہ

   

ٹی آر ایس چھوڑ کر کہیں جانا نہیں ہے : رویندر ریڈی
یلاریڈی: سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی کی ٹی آر ایس کو خیرآباد کرکے بی جے پی میں شمولیت کی مختلف اخبارات میں پیش قیاسی کے بعد یلاریڈی کا سیاسی بازار گرم ہوگیا۔ سابق رکن اسمبلی رویندر ریڈی نے اخباری نمائندوں کو دیئے گئے ایک بیان میں واضح کریا کہ ٹی آر ایس کو چھوڑ کر مجھے کہیں جانا نہیں ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں پارٹی سے ٹکٹ انہیں ہی دیئے جانے کی بات کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی میں شمولیت کی افواہ ہے۔ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کچھ تلگو اخباروں میں رویندر ریڈی بی جے پی میں شامل ہونے کی خبر نے حلقہ کے ٹی آر ایس ارکان جو آج بھی سابق رکن اسمبلی کے ساتھ تشویش میں مبتلا ہوگئے تھے، لیکن رویندر ریڈی نے ان افواہوں کا جواب دیتے ہوئے گرماگئی سیاست کو معمول پر لے آئے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں ٹی آر ایس سے امیدوار رویندر ریڈی نے کانگریس امیدوار سریندر کے ہاتھوں شکست کھائی اور اس کے بعد سریندر نے کانگریس چھوڑ کر ٹی آر ایس میں شامل ہوتے ہی رویندر ریڈی کی سیاست کا سورج غروب ہوچکا تھا اور اس کے بعد حلقہ یلاریڈی کے سیاسی حالات بدل گئے اور ٹی آر ایس کے دو گروپ بن گئے۔ ایک رکن اسمبلی سریندر کا گروپ دوسرا رویندر ریڈی کا گروپ ایسے میں سابق رکن اسمبلی سے کچھ لوگ بی جے پی میں شامل ہونے کی امید رکھتے ہیں، مگر ایسا نظر نہیں آرہا ہے اور خود رویندر ریڈی نے بھی صاف کہہ دیا ہے کہ ٹی آر ایس میں رہتے ہوئے دوبارہ کامیابی حاصل کریں۔