حیدرآباد ۔ ٹی آر ایس کے سینئر رکن اسمبلی و سابق وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بی جے پی میں ان کے شامل ہونے کی افواہوں کی تردید کی اور جھوٹی بے بنیاد افواہیں پھیلانے پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ساتھ ہی کورونا بحران کے دوران جونیر ڈاکٹرس کو اپنی ہڑتال پر نظرثانی کرنے کا مشورہ دیا۔ گزشتہ دو دن سے ایٹالہ راجندر کی بی جے پی میں شمولیت سے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا میں افواہیں وائرل ہو رہی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔