کولکتہ : بنگال اسمبلی انتخابات سے ہی بی جے پی کے درمیان گھمسان کا سلسلہ جاری ہے۔سابق گورنر و بنگال کے سینئر بی جے پی لیڈر مسلسل ریاستی قیادت کی تنقید کررہے ہیں اب بی جے پی کے سابق ریاستی صدر و قومی نائب صدر دلیپ گھوش نے تتاگت رائے کی عوامی سطح پر تنقید کرتے ہوہئے کہا ہے کہ اگر وہ بی جے پی میں شرم محسوس کررہے ہیں تو انہیں بی جے پی چھوڑ دینا چاہیے ۔گھوش نے کہا کہ پارٹی نے جنہیں سب سے زیادہ دیا ہے وہی اب پارٹی کو سب سے زیادہ نقصان پہنچارہے ہیں۔ یہ ہماری بدقسمتی ہے ۔
