حیدرآباد۔ 26ستمبر (سیاست نیوز) رکن راجیہ سبھا ڈی سرینواس نے بی جے پی میں شمولیت سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ میری بی جے پی میں شمولیت سے متعلق اطلاعات میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ جب کبھی وقت آئے گا کوئی اسے روک نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ سے ان کی ملاقات صرف پارلیمنٹ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ مسائل کے سلسلہ میں مرکزی حکومت کے نمائندوں سے ملاقات میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ ڈی سرینواس نے بتایا کہ کے سی آر نے انہیں ٹی آر ایس میں شامل کرنے کے لیے کافی مساعی کی تھی۔ میرے خلاف تادیبی کارروائی کرنے کے لیے دیڑھ سال قبل ہائی کمان سے نمائندگی کی گئی لیکن ہائی کمان نے آج تک کوئی جواب نہیں دیا۔ مستقبل میں بھی جواب آنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ عوام سب کچھ دیکھ رہی ہے اور کیا فیصلہ دینا ہے وہ اچھی طرح جانتی ہے۔ ڈی سرینواس نے کہا کہ حضور نگر کی سیاست مختلف ہے اور وہاں کے انتخابی اعداد و شمار بھی مختلف رہیں گے۔