بی جے پی نائب صدر مستعفی، ٹی آر ایس میں شامل

   

سرسلہ میں ریاستی وزیر کے ٹی آر سے ملاقات، ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں کا تذکرہ

گمبھی راوپیٹ ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی سے مستعفی ہونے والے میجر گرام پنچایت سرپنچ کے سریدھر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی میں شامل ہوگئے۔ واضح رہے کہ سابقہ رکن اسمبلی وبی جے پی ریاستی قاید کے مرتنجیم کے فرزند کے سریدھر بی جے پی میں نایب صدر کے عہدے پر فایز تھے جنھوں نے گزشتہ دو روز قبل بی جے پی کی رکنیت کو استعفیٰ دے کر جمعرات کے روز حلقے سے نمائندگی کرنے والے ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ سے سرسلہ میں ملاقات کرتے ہوے آپنے چند حامیوں کرشنا ریڈی سابقہ یم پی ٹی سی، اے بالیا سابقہ سرپنچ کے علاوہ محمد عبدالمظر کے ساتھ ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کر لی اس موقع پر انھوں نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوے کہا کہ و گاوں کی ترقی کی خاطر وہ ٹی آرایس میں شامل ہوئے ہیں کیونکہ ٹی آر ایس کے بغیر ترقی ممکن نہیں،کے ٹی آر نے انھیں پارٹی کھنڈوا ڈال کر پارٹی میں استقبال کیا اس موقع پر ٹیسکوآپ چیرمین راویندراو،صدر ضلع ٹی آر ایس آگیا،دوسرے موجود تھے۔