بہار میں حکومت تشکیل کے بعد سے لے کر کابینہ کی توسیع کو لے کر تعطل بنا ہوا ہے۔ بی جے پی کی طرف سے کابینہ کے لئے ناموں کی فہرست سامنے نہیں آنے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے حیرانی کی بات کہی ہے۔ انہوں نے کل صحافیوں سے کہا کہ کابینہ توسیع کو لے کر ان کی بی جے پی کے ساتھ ابھی تک کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔نتیش کمار نے سکریٹریٹ واقع اپنے دفتر میں میٹنگ سے لوٹنے کے بعد صحافیوں سے سوال پر کہا کہ اس کے پہلے کبھی بھی کابینہ توسیع میں اتنی تاخیر نہیں ہوتی تھی۔ ہم لوگ شروع میں ہی کابینہ کی توسیع کرلیتے تھے۔ دراصل، بہار میں کابینہ کی توسیع میں تاخیر ہونے پر وہاں کی وہاں سیاسی گرمی بنی ہوئی ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی یو کے در میان اتفاق رائے نہیں بن پانے کی بھی خبریں آتی رہی ہیں۔