بی جے پی نے آسام کے لئے 3 ، بنگال کے لئے 2 امیدواروں کا اعلان کیا

,

   

نئی دہلی ، 10 مارچ: بی جے پی نے بدھ کے روز آسام کے لئے تین اور مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے دو امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا۔ دو ریاستوں کی ان پانچ نشستوں پر یکم اپریل کو دوسرے مرحلے میں پولنگ ہوگی۔ ایک بیان میں بی جے پی نے کہا کہ پارٹی کی مرکزی الیکشن کمیٹی نے دو ریاستوں میں پانچ نشستوں کے لئے ناموں کو منظوری دے دی ہے۔بی جے پی نے ہیلاکندی سے ملن داس ، سیپاجھر سے پرمانند راجبونشی اور آسام کے ہوجئی سے رام کرشن گھوش کو میدان میں اتارا ہے۔مغربی بنگال میں ، بی جے پی نے کھڑگ پور صدر سے ہیرمنائے چٹوپادھیہ اور برجورا سے سوپریتی چیٹرجی کو میدان میں اتارا ہے۔