بی جے پی نے بنگلورو کیلئے چارٹرڈ طیارے چلائے

   

Ferty9 Clinic

بھوپال ۔10مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ نے منگل کو جوتیرآدتیہ سندھیا اور اُن کے حامی ایک درجن سے زائد ایم ایل ایز بشمول وزراء کے استعفے سے پیداشدہ سیاسی بحران کے درمیان مدھیہ پردیش میں پارٹی کی تائید کرنے والے ایم ایل ایز کی قطعی تعداد کے بارے میں سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا لیکن دیگر متعلقہ پہلوؤں پر اُنھوں نے کھل کر لب کشائی کی۔ ڈگ وجئے نے میڈیا سے بات چیت میں اپنا الزام دہرایا کہ بی جے پی کانگریس زیرقیادت حکومت کو کسی طور گرانے کے در پے ہے اور اس کے لئے بی جے پی نے پیر کو بنگلورو کے لئے تین چارٹرڈ طیاروں کا انتظام کیا جن کے ذریعہ سندھیا کے حامی ایم ایل ایز کو کرناٹک کے دارالحکومت پہونچایا گیا ۔ اُنھوں نے کہاکہ جب سے کمل ناتھ حکومت نے مختلف مافیا کے خلاف کارروائی شروع کی ، بی جے پی میں بے چینی اور اضطراب کا ماحول دیکھا جارہا تھا ۔