لکھنؤ: بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)سپریمومایاوتی نے آج الزام لگایا کہ اترپردیش میں نظم ونسق کی حالت دن بہ دن خراب ہوتی جارہی ہے اور بی جے پی نے بھی سماج وادی پارٹی کی طرح اقتدار کا غلط استعمال اور غنڈہ گردی کی بنا پر بلاک پرمکھ اور ضلع پنچایت صدر کے انتخاب جیتے ہیں۔بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ ریاست میں پنچایت انتخاب کبھی بھی آزاد اور منصفانہ نہیں ہوئے ہیں۔