چینائی: ٹاملناڈو میں تین زبانوں کے فارمولے کو لاگو کرنے کیلئے این ای پی-2020 کو قبول کرنے کی مرکز کی اپیل پر بڑھتے ہوئے تنازعہ اور ریاست کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے اس کی سخت مخالفت کرنے اوراپنی موجودہ 2 زبانی پالیسی پر قائم رہنے کے مطالبہ کے درمیان،بی جے پی ریاستی اکائی نے 3 زبانوں کی پالیسی کی حمایت میں لوگوں کی رائے جاننے کے لئے 90 روزہ دستخطی مہم کا آغاز کیا۔اس مہم کا مقصد ریاست بھر میں ہر گھر تک پہنچ کر ایک کروڑ دستخط حاصل کرنا ہے ، جس کا آغاز بی جے پی کی ریاستی اکائی کے صدر کے ۔ سینئر بی جے پی لیڈر اور تلنگانہ اور پڈوچیری کی سابق لیفٹیننٹ گورنر تاملیسائی سندرراجن نے اسے جسمانی طور پر لانچ کیا، جب کہ مرکزی وزیر ایل مروگن نے ڈیجیٹل مہم کے حصے کے طور پر ایک ویب سائٹ کا آغاز کیا۔
گھر گھر دستخطی مہم کا مقصد ریاست کے تمام طلبا کے لیے تین زبانوں کی پالیسی کے فوائد کے پیغام کو پھیلانا تھا، جیسا کہ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی)-2020 میں سفارش کی گئی ہے ، جس میں ریاست میں 3 زبانوں کے فارمولے کے نفاذ کا تصور کیا گیا ہے ۔