ایودھیا :سماج وادی پارٹی کے سینئر لیڈر و ایم پی اودھیش پرساد نے کہا کہ بی جے پی نے تیوہاروں کو سیاسی رنگ دے دیا ہے ۔ایس پی رہنما نے دیپ اتسو میں انہیں مدعونہ کئے جانے پر کہا کہ بی جے پی کی سوچ ہے کہ تیوہاروں کو بھی سیاسی رنگ دیا جائے ۔ دیپ اتسو میں وہی گئے جن کو کارڈ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دیپ اتسو میں کسانوں و غریبوں کیلئے کوئی جگہ نہیں تھی ۔انہون نے کہا کہ دیپ اتسو میں مجھے کیوں نہیں بلایا گیا یہ بی جے پی کی سوچ ہے اور ان کا نظریہ ہے ۔ تمام لوگ یہ کہتے ہوئے پائے گئے کہ اگر آپ دیپ اتسو میں جاتے تو صرف آپ کا ہی ذکر ہوتا اس لئے مجھ کو نہیں مدعو کیا گیا۔