بی جے پی نے جاری کی اسٹار پرچارکوں کی فہرست

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ: اترپردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے بی جے پی نے اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ اترپردیش میں 10 فروری کو ہونے والے پہلے مرحلے کے الیکشن کے لئے بی جے پی کی اسٹار پرچارکوں کی اس فہرست میں وزیر اعظم مودی، امت شاہ سمیت کل 30 لیڈروں کے نام شامل ہیں۔ بی جے پی کے یہ سبھی لیڈر یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے پارٹی کے لئے ووٹ مانگیں گے۔بی جے پی کی اسٹار پرچارکوں کی لسٹ میں سب سے ٹاپ پر نام وزیر اعظم نریندر مودی کا ہے۔ اس کے بعد جے پی نڈا، راجناتھ سنگھ، امت شاہ اور نتن گڈکری وغیرہ کا ہے۔ اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اس فہرست میں نویں نمبر پر ہیں۔