لکھنو: بی جے پی نے بی ایس پی سے آئے جتندر سنگھ ببلو کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔ جتیندر سنگھ ببلو کچھ دن پہلے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے، جس پر بی جے پی کی ریتا بہوگنا نے اعتراض کیا تھا۔ دراصل جتیندر سنگھ ببلو پر الزام ہے کہ انہوں نے ریتا بہوگنا کا گھر جلا یاتھا۔ ببلو اس وقت بی ایس پی میں تھے اور گزشتہ ہفتے بی جے پی میں شامل ہوئے تھے۔ اب بی جے پی نے انہیں ریتا بہوگنا کی شکایت پر پارٹی سے نکال دیا ہے۔ایک درجن مقدمات کا سامنا کر رہے جتیندر سنگھ ببلو مایاوتی حکومت میں بی ایس پی کے مضبوط ایم ایل اے تھے۔ ایودھیا سے لکھنؤ تک ان کی طوطی بولتی تھی۔ وہ مایاوتی کے قریبی قائدین میں شمار ہونے لگے تھے۔ اس کے بھائی کو مایاوتی نے ایم ایل سی بنایا تھا۔