بی جے پی نے دستوری تانے بانے کو تباہ کردیا:کانگریس

   

دیوریا: کانگریس ترجمان اکھلیش پرتاپ سنگھ نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومتوں نے ملک و ریاست کے سماجی، سیاسی، معاشی اور آئینی تانے بانے کو تباہ کردیا ہے ۔سنگھ نے یہاں میڈیا سے کہا کہ بی جے پی نے کسانوں کی آمدنی سے ، نوجوانوں کو روزگار سے ، خواتین کو سیکورٹی کی کمی سے اور سماج کے آخری پائیدان پر کھڑے لوگوں کو خوشحالی کی کمی سے محروم کردیا ہے ۔ کچھ مٹھی بھر لوگوں کو پے پناہ دولت دی گئی اور ملک کے محروم طبقات کو انصاف اور مظالم کے دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے ۔دیوریا سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے کہا کہ کانگریس کا عزم ہے کہ بی جے پی کی اس ناانصافی کو ختم کر انڈیا اتحاد کے انصاف کا راج قائم کرے ۔ کانگریس کے نیائے پتر میں پانچ نیائے حصہ داری نیائے ، کسان نیائے ، ناری نیائے ، شرمک نیائے اور یوا نیائے پر مبنی ہے ۔ نیائے پتر کا اصل منتر نوکری، دھن، وسائل اور مفاد عامہ ہے ۔ کانگریس ذات پر مبنی مردم شماری کرائیگی۔ ریزرو جائیدادوں ایک سال میں تقرر کیا جائیگا۔ کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائیگا ‘بے زمین کو زمین تقسیم کی جائے گی۔سنگھ نے کہا کہ میڈیا پر مظالم بڑھ رہے ہیں۔ صحافی جمہوریت کے ستون ہیں ۔ ریاست میں ڈیڑھ درجن صحافیوں کا قتل ہوا اور تقریبا 50 صحافیوں پر مقدمے ہوئے ۔ جبکہ 2014 کے پہلے ایسا نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا اتحاد میں شامل کانگریس عزم کرتی ہے کہ بی جے پی کے اس ناانصافی کو ختم کر ہم انڈیا اتحاد کے انصاف کا راج قائم کریں گے ۔