بی جے پی نے راجیہ سبھا الیکشن کے لیے اپنے 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے

   

نئی دہلی: بی جے پی نے راجیہ سبھا کے لیے اپنے 16 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کرناٹک سے امیدوار ہوں گی اور مرکزی وزیر تجارت پیوش گوئل مہاراشٹرا سے امیدوار ہوں گے۔ راجستھان سے گھنشیام تیواری اور اتر پردیش سے لکشمی کانت واجپائی کو امیدوار بنایا گیا ہے یوپی سے یوگی آدتیہ ناتھ کے لیے گورکھپور صدر سیٹ چھوڑنے والے رادھا موہن اگروال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ ایس پی سے آئے سریندر ناگر کو بھی راجیہ سبھا میں جگہ ملے گی یوپی سے بابورام نشاد، درشنا سنگھ اور سنگیتا یادو کو بھی جگہ ملی ہے۔ تاہم یوپی سے دو اور ناموں کا اعلان ہونا باقی ہے درشنا سنگھ بی جے پی مہیلا مورچہ کی قومی نائب صدر ہیں۔ سنگیتا یادو گورکھپور کی چوری چورا سیٹ سے سابق ایم ایل اے ہیں اور بی جے پی مہیلا مورچہ کی عہدیدار ہیں۔ بابورام نشاد یوپی بی جے پی کے سابق نائب صدر اور یوپی میں پسماندہ ذات کمیشن کے چیئرمین ہیں۔ لکشمی کانت باجپائی یوپی میں پارٹی کا برہمن چہرہ ہیں اور پارٹی کے ریاستی یونٹ کے صدر رہ چکے ہیں۔سریندر سنگھ ناگر یوپی بی جے پی کے نائب صدر اور راجیہ سبھا کے رکن ہیں۔