بی جے پی نے روزگار کا جھوٹا وعدہ کیا:کمل ناتھ

   

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر روزگار کے جھوٹے وعدے کرنے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ موجودہ حکومت میں نوجوانوں کے پاس روزگار کہاں ہے ۔ کمل ناتھ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں کسان، فوجی، مائیں بہنیں، دلت اور قبائلی سبھی ناخوش ہیں۔ ان کی ناخوشی کی وجہ بی جے پی کا جھوٹ ہے ۔ بی جے پی نے ان سے جھوٹا وعدہ کیا تھا کہ وہ 50 لاکھ نوجوانوں کو روزگار کے لیے تیار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ تیاری اور نوکریاں کہاں ہیں؟ اس دوران انہوں نے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر بھی مسٹر رام چرت مانس کی چوپائی کے ذریعے حملہ کیا۔