بی جے پی نے سماج وادی پارٹی کے کاموں کو اپنا بتایا: اکھلیش یادو

,

   

سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے کل کہا کہ اپنے ساڑھے چار سال کی میعاد کار میں بی جے پی حکومت نے ایس پی کے ترقیاتی کاموں کے سہارے ہی گزار دیئے۔ کوئی کام کیا نہیں صرف اقتدار کی مدہوشی میں پڑے رہے۔ اب عوام میں اپنی کارگزاریوں کے تئیں سخت اشتعال کو دیکھتے ہوئے بی جے پی حکومت بدحواسی میں الٹے سیدھے اعلانات کرکے عوام کو گمراہ کرنے کا تانا بانا بن رہی ہے۔ لیکن بی جے پی کو اس کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ سچ تو یہ ہے کہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے پاس شمار کے لئے ایک بھی حصولیابی نہیں ہے۔ ترقی رکی ہوئی ہے لیکن سماج وادی حکومت کے کاموں کو ہی اپنا بتا کر بی جے پی حکومت لوگوں کو جھانسا دے رہی ہے۔