بی جے پی نے عوامی فیصلہ کی توہین کرکے مہاراشٹرا کو بدنام کیا :کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مینڈیٹ کی توہین کرکے مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچائی ہے اور کانگریس کارکنان اس عوام دشمن اقدام کا منہ توڑ جواب دیں گے ۔کھرگے نے کہا، ”بی جے پی نے اپنی ‘واشنگ مشین’ کا استعمال کرکے مہاراشٹر کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانے کا کام کیا ہے ۔ کانگریس پارٹی اس سیاسی جعلسازی کا منہ توڑ جواب دے گی۔انہوں نے کہاکہ مہاراشٹر کے عوام بی جے پی کے مینڈیٹ پر مسلسل حملوں کا مناسب سیاسی جواب دیں گے ۔ ہمارے لیڈر اور کارکن مہاراشٹر کے عوام کو ان کی اپنی حکومت واپس دلائیں گے ۔ ہم نے ہمیشہ سے مہاراشٹر کے لوگوں کے ذہنوں میں اپنا مقام برقرار رکھا ہے ۔ ہم مہاراشٹر اور کانگریس کے قابل فخر تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ۔راہول نے کہاکہ آج معزز کانگریس صدر ملکارجن کھرگے جی کی قیادت میں مہاراشٹر کانگریس کے قائدین کے ساتھ ایک میٹنگ ہوئی۔ مہاراشٹر کانگریس پارٹی کا گڑھ ہے اور ہماری توجہ وہاں کانگریس پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوام کی آواز بلند کرنے پر ہے ۔ ہم مل کر اس عوام دشمن حکومت کو شکست دینے کو یقینی بنائیں گے ۔