بی جے پی نے لوگوں میں زھر بھردیا ہے اور نفرت کی دیواریں کھڑی کی ہے ، اسلئے یہ گٹھبندن نفرت کی دیوار کوتوڑنے کا کام کرے گا : اکلیش یادو

,

   

بی جے پی ووٹ کے لئے نوٹوں کی بارش کر رہی ہے اور اس کی آواز دور دور تک سنائی دے رہی ، اور عوام انکے خلاف ووٹوں کی بارش کر رہی ، ان باتوں کا اظہار سماج وادی پارٹی کے سربراہ نوجوان لیڈر اکلیش یادو نے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بی جے پی سے عوام تنگ آ چکی ہے انھوں نے ان پانچ سالوں میں عوام کو مذھب کی بنیاد پر آپس میں لڑانے کا کام کیا ہے ، اورہمارا یہ اتحاد بی جے پی کی نفرت کے دیواروں کو توڑنے کے لئے ہے ۔
بی جے پی کو اتر پردیش کی عوام نے گھوکپور اور پھول پور کے ضمنی انتخابات نے ہی سبق سکھایا تھا انھوں نے کہا کہ میں نے پہیلے ہی کہا تھا کہ اس گٹھبندن کے لئے ہمیں دو قدم بھی پیچھے چلنا پڑے تو میں چلونگا اور میں نے کرکے دکھایا ۔ یہی گٹھ بندن ہے جو بی جے پی کو روکے گا ، ان سے ہمارا کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے بلکہ انہوں نے جو نفرتیس پہیلائی ہے اسکے خلاف ہم لڑنا چاہتے ہیں ۔ ہمارا یہ اتحاد ہندوستانی ائین کے تحفظ کا بھی ہے اور اس سے عوام کو دئے گئے حقوق کا بھی تحفظ کے کئے اتحاد ہے ۔
جس حق کو بی جے پی نے چھینا ہے اس حق کو دلانے کے لئے ہم نے اتحاد کیا ہے ، اور اس بار کا انتخاب چوکیدار سے اسکی چوکی چھیننے کا ہے ، اچھے دن کے خواب دکھائے گئے وہ اچھے دن نہیں آئے صرف دھوکہ جور جھوٹ کے سوا اس ملک میں کچھ نہیں ہوا ہے ۔ ویڈیو دیکھیں ۔