بی جے پی نے پاکستانیوںکو ایوارڈ دیئے :سورا بھاسکر

,

   

اندور ۔ 3 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام)اداکارہ سورا بھاسکر نے ہندوستان کے چوتھے اعلیٰ سیویلین ایوارڈ پدم شری پاکستانی نژاد سنگر عدنان سمیع کو دینے پر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا اور کہاکہ اب دستور بچانے اور ملک بچانے کی ضرورت ہے ۔ عدنان سمیع کو 2016 ء میں ہندوستانی شہریت عطا کی گئی ۔ سورا نے کہاکہ بی جے پی کو پاکستان سے کچھ زیادہ ہی اُنسیت معلوم ہوتی ہے ۔ وہ پناہ گزینوں کو شہریت عطا کرنے کی بات کرتے ہیں بلکہ عدنان سمیع کو ایوارڈ بھی دے چکے ہیں۔ اس کے برخلاف مخالف سی اے اے مظاہرین پر ظلم و ستم کررہے ہیں ۔