نئی دہلی : بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے جمعرات کو بہار، دہلی، راجستھان اور اڈیشہ میں نئے ریاستی صدور کا اعلان کیا۔پارٹی کی یہاں جاری ایک ریلیز کے مطابق بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا نے سمراٹ چودھری کو بہار، ویریندر سچدیوا کو دہلی، سی پی جوشی کو راجستھان اور منموہن سامل کو اڈیشہ میں پارٹی کا نیا ریاستی صدرمقرر کیا ہے ۔