بی جے پی نے کجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا

   

نئی دہلی : دہلی پردیش بی جے پی نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا ہے ۔ بی جے پی نے آج سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر جاری کیا جس میں کجریوال کو شیش محل والا آپ ۔ دائے اعظم قرار دیا گیا ہے۔ دہلی بی جے پی کی طرف سے جاری کردہ یہ پوسٹر فلم جودھا اکبر کا ایڈیٹڈ پوسٹر ہے۔ اس کے علاوہ بی جے پی نے چہارشنبہ کو فلم کا ایک ایڈیٹ شدہ ویڈیو بھی جاری کیا ہے جس میں کجریوال کو بڑا ٹھگ بتایا گیا ہے ۔ اس سے قبل بی جے پی نے کجریوال کی فلم بھول بھولیا کا ایڈیٹڈ پوسٹر جاری کیا تھا جس میں کجریوال کو انتخابی ہندو بتایا گیا تھا۔
قابل ذکر ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے ۔ یہاں کی تمام 70سیٹوں پر 5 فروری کو ووٹنگ ہوگی جبکہ نتائج کا اعلان 8 فروری کو کیا جائے گا۔