بی جے پی وزیر رقومات کی غیر قانونی منتقلی کے تبصرہ پر کانگریس کی تنقید کا شکار، کارروائی کا مطالبہ

   

ممبئی ۔ 16 ۔ ا کتوبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کے وزیر بابو راؤ لونیکر تنازعہ کا شکار ہوگئے جبکہ ایک کیمرہ میں ان کی تصویر آگئی جس میں مبینہ طور پر انہوں نے کہا تھا کہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد کسی مسئلہ کا شکار نہیں ہوں گے کیونکہ وہ رقم تقسیم کر رہے ہیں۔ ان کی پارٹی بی جے پی میں چہارشنبہ کے دن کہا تھا کہ آڈیو ۔ ویڈیو جھلکی کی جس میں لونیکر کو دکھایا گیا ہے ، جانچ کی جانی چاہئے تاکہ اس کی حقیقت کا پتہ چل سکے ۔ کانگریس نے الیکشن کمیشن آف انڈیا میں درخواست دیتے ہوئے لونیکر کی امیدواری منسوخ کرنے کی گزارش کی ہے ۔ کانگریس نے لونیکر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا جو 21 اکتوبر کو مقرر اسمبلی انتخابات کے لئے نافذ العمل ہے۔ ریاستی کانگریس نائب صدر پردیش رتناکر مہاجن نے الیکشن کمیشن کو اپنے مکتوب میں کہا کہ لونیکر کو کیمرہ میں یہ کہتے ہوئے سناگیا ہے کہ امیابی حاصل کرنے کے بعد ان کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا کیونکہ وہ پیسے تقسیم کر رہے ہیں۔ وہ جالنہ میں اپنے ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔