بنگلورو : کرناٹک بی جے پی کے وزیر ہاؤزنگ اور انفراسٹرکچر کے وی سومنا چامراج نگر کے گنڈلوپیٹ میں تعلقہ کے بنگلہ گاؤں میں اس سے مدد لینے کیلئے آئی ہوئی خاتون کو تھپڑ مارنے کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس کے بعد وزیر تنازعہ میں گھر گئے ہیں ۔ بی جے پی ایم ایل ایاور ریاستی وزیر وی سومنا کل دوپہر 2:30 بجے اقتصادی طور پر کمزور طبقہ میں مکانات کے کاغذات تقسیم کرنے والے تھے تاہم وزیر 6:30 بجے مقام پر پہنچے ۔ہنکالا گرام پنچایت نے 173 مستفیدین کو ٹائٹل ڈیڈ تقسیم کرنے کے پروگرام کا اہتمام کیا ۔ کرناٹک کے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کے وزیر بی جے پی کے وی سومنا ، چامراج نگر ضلع کے ہنگالا گاؤں میں ایک عوامی پروگرام میں زمین کے ٹائیٹل کی تقسیم کیلئے تھے جب ان کا سامنا ایک خاتون سے ہوا جو زمین کا ٹائٹل نہ ملنے پر ناراض تھی ، بظاہر مشتعل وزیر نے اسے تھپڑ مار دیا ۔ خاتون پر حملہ ہونے کے باوجود فوری طور پر وزیر کے پیروں کو چھوتی نظر آئی ہے ۔ سومنا نے مبینہ طور پر بعد میںمعافی مانگ لی ۔کرناٹل لینڈ ریونیو ایکٹ کی دفعہ 94C کے تحت تقریباً 175 لوگ دیہی علاقوں میں اراضی ریگولرائزیشن کے لئے ٹائٹل ڈیڈز کیلئے اہل تھے ۔ خاتون کے مطابق اس نے محکمہ ریونیو کے تحت پلاٹ نہ ملنے پر اپنی شکایت سنانے کی کوشش کررہی تھی کہ مستحقین کی فہرست کا انتخاب صحیح طریقہ سے نہیں کیا گیا ہے ۔وزیر موصوف نے اپنا آپا کھودیا اور خاتون کو تھپڑ رسید کردیا ۔