بی جے پی ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کی تیاری کر رہی ہے: اکھلیش

   

Ferty9 Clinic

لکھنؤ۔11؍جنوری ( ایجنسیز )سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) کی مسودہ فہرست کی سالمیت پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت پی ڈی اے برادری کے ووٹوں کو کاٹنے اور اپنا ووٹ بڑھانے کی سازش کر رہی ہے۔ اکھیلیش یادو نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ بی جے پی حکومت ووٹر لسٹ میں ہیرا پھیری کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ بی جے پی ممبران اپنی مرضی کے مطابق ووٹر لسٹ بنانا چاہتے ہیں۔