دونوں کی مشترکہ سازش کو بے نقاب کرنے کانگریس میں شمولیت
حیدرآباد ۔ 18 نومبر (سیاست نیوز) بی جے پی سے مستعفی ہوکر کانگریس میں شامل وجئے شانتی نے کہا کہ بی جے پی و بی آر ایس میں خفیہ اتحاد ہوگیا ہے۔ عوامی مقبولیت پانے والی کانگریس کو شکست دینے دونوں جماعتیں مشترکہ سازش تیار کررہی ہیں۔ بی جے پی و بی آر ایس کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے پیش کرنے ‘ریاست سے بی آر ایس اور مرکز سے بی جے پی کا خاتمہ کرنے کانگریس میں شامل ہوئی ہیں۔ وجئے شانتی نے پریس کانفرنس سے خطاب میں وزیراعظم سے سوال کیا کہ کے سی آر کی بدعنوانیوں کا ثبوت ہونے کے باوجود کیوں کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔ کانگریس کو شکست دینے بی جے پی و کانگریس میں خفیہ سازباز ہے۔ کے سی آر کی سفارش پر بنڈی سنجے کو تلنگانہ بی جے پی صدارت سے ہٹایا گیا ۔ چیف منسٹر سے ٹکرانے وہ بی جے پی میں شامل ہوئی تھی مگر مودی اور کے سی آر پکے دوست ہیں۔ مودی، امیت شاہ اور نڈا و بی جے پی کے دیگر قائدین تلنگانہ عوام کو گمراہ کرنے چیف منسٹر اور بی آر ایس کے خلاف صرف تنقیدیں کررہے ہیں مگر بدعنوانیوں کے ثبوت رکھنے کے باوجود کارروائی نہیں کررہے ہیں۔ کانگریس بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی۔ کروڑہا روپئے کا غبن کرنے والے کے سی آر خاندان سے سود سمیت وصول کریگی۔ دوبارہ کانگریس میں شامل ہوکر وہ بہت خوش ہیں۔ ن