بی جے پی ٹی آر ایس کا واحد متبادل، ڈی کے ارونا کا بیان

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 21 اپریل (سیاست نیوز) سابق وزیر اور بی جے پی لیڈر ڈی کے ارونا نے کہاکہ بی جے پی ٹی آر ایس کا واحد متبادل ہے۔ کانگریس میں قیادت نہ ہونے کی وجہ سے وہ تلنگانہ میں ناکام ہوگئی۔ ارونا نے کہاکہ تلنگانہ کے عوام کو اب کانگریس پر بھروسہ نہیں رہا۔ تلنگانہ میں صرف بی جے پی ہی برسر اقتدار ٹی آر ایس کی واحد متبادل ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ صدر ٹی آر ایس کے چندرشیکھر راؤ لوک سبھا چناؤ میں ٹی آر ایس کی امکانی شکست سے خوفزدہ ہیں اسی وجہ سے لوک سبھا چناؤ نتائج آنے سے پہلے تلنگانہ میں مجالس مقامی کے چناؤ کرائے جارہے ہیں۔