بی جے پی پارلیمنٹ کو کھوکھلا کردینا چاہتی ہے:کانگریس

   

نئی دہلی: کانگریس کے لیڈران جے رام رمیش اور گورو گوگوئی نے منگل کے روز کہا کہ پارلیمنٹ کو قبل از وقت ملتوی کرنے سے بی جے پی اس بات پر پوری طرح سے بے نقاب ہوگئی کہ وہ پارلیمنٹ کے اندر عوام کے مسائل سے بھاگنا چاہتی ہے،کانگریس نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پارلیمنٹ کو کھوکھلا کرنا چاہتی ہے اور ملک کی پارلیمنٹ میں ہر اہم مسئلہ سے بھاگنا چاہتی ہے، اسی لئے اس نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو مقررہ وقت سے چار روز پہلے ملتوی کر دیا ہے۔