بی جے پی پارٹی صدر کی ٹی آر ایس میں شمولیت

   

آرمور ۔ رکن اسمبلی آرمور وہPUCچیرمین جیون ریڈی کی نگرانی میں کلیڈا گرام پنچایت سرپنچ پی لاونیا اور انکے شوہر ماکلور منڈل بی جے پی پارٹی کے صدر نے بی جے پی پارٹی چھوڑ کر ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی تفصیلات کے بموجب کلیڈا کے سرپنچ اور انکے شوہر پرساد ماکلور منڈل بی جے پی پارٹی کے صدر نے اپنے حامیوں کے ہمراہ رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی کی رہائش گاہ حیدرآباد پہنچے اور جیون ریڈی کی نگرانی میں بی جے پی پارٹی کو خیرآباد کہتے ہوئے ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے انہیں پارٹی کھنڈوا پہنا کر ٹی-آر-ایس میں شامل کیا اس موقع پر کلیڈا سرپنچ لاونیا پرساد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس کے ترقیاتی کاموں اور اسکیمات دیکھتے ہوئے ٹی-آر-ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی اس موقع پر انکے ہمراہ انکے حامیوں نے بھی شرکت کی۔