بی جے پی پر اپوزیشن کو لالچ دینے کاالزام

   

ممبئی 7 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مہاراشٹرا کانگریس نے جمعرات کے دن الزام عائد کیاکہ بی جے پی نومنتخبہ اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان اسمبلی کو لالچ دینے کی کوشش کررہی ہے اور الزام عائد کیاکہ بھگوا پارٹی ریاست میں تشکیل حکومت میں تاخیر کی ذمہ دار ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات کے نتائج میں ایک معلق اسمبلی منظر عام پر آئی ہے۔