زعفرانی جماعت کروڑوں روپئے خرچ کررہی ہے: سرینواس یادو
حیدرآباد۔/9 اپریل ، ( این ایس ایس ) وزیر افزائش حیوانات و مویشیاںٹی سرینواس یادو نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ انتخابات کے دورن وہ تلنگانہ میں ووٹوں کے حصول کیلئے عوام کو رقومات کا لالچ دے رہی ہے۔ سرینواس یادو نے یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی سکندرآباد میں ایک بینک سے 8 کروڑ روپئے کی رقم نکالی تھی اور عوام کو رقومات کے ذریعہ لالچ دے رہی تھی۔ انہوں نے ہکا کہ بی جے پی اگرچہ اخلاقیات کی باتیں تو کرتی ہے لیکن ووٹوں کے لئے رقومات تقسیم کررہی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس کی طرف سے بی جے پی کی ضبط شدہ رقومات کے بارے میں وزیر اعظم کووضاحت کرنا چاہیئے۔ سرینواس یادو نے کہا کہ ’’ ہم جانتے ہیں کہ بی جے پی کے پاس یہ رقم کہاں سے آئی تھی ‘‘ بی جے پی کی ریاستی قیادت ووٹروں کو رقمی لالچ دینے کے لئے بینکوں سے کروڑہا روپئے نکالی ہے۔سرینواس نے کہاکہ وزیراعظم جو ہمیشہ چیکوں کے استعمال کی بات کرتے ہیں اُنھیں چاہئے کہ وہ بی جے پی قیادت کی طرف سے استعمال کی جانے والی رقم کے بارے میں بتائیں۔