حیدرآباد25اپریل (یواین آئی) بی جے پی تلنگانہ نے بعض وزرا اور ٹی آرایس قائدین کے بیانات کی مذمت کی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بی جے پی کورونا کے وقت سیاست کررہی ہے ۔پارٹی ترجمان کرشناساگر راو نے کہا کہ بی جے پی،تلنگانہ میں اصل اپوزیشن ہے کیونکہ کانگریس اپنا رول ادانہیں کررہی ہے ۔بی جے پی،تلنگانہ کے کسانوں کی تشویش پر اپنی آواز اٹھارہی ہے جو چیف منسٹر کے سی آر کے وعدوں کی تکمیل کے منتظر ہیں۔ کے سی آر نے کہا تھا کہ وہ کسانوں کی ساری پیداوار کی خریداری کو یقینی بنائیں گے تاہم اس وعدہ پر ابھی تک کوئی عمل آوری نہیں ہوئی ہے ۔