سرینگر: آج جموں و کشمیر کی صورتحال بالکل وہی ہے جو1990ء کی دہائی میں تھی ۔بی جے پی آج کشمیری پنڈتو ں کی وادی میں واپسی پر زور دے رہی ہے جس کے ذریعہ کشمیری پنڈتو ں کو ہندو توا کے نام پر اکساکر ان کے ووٹ حاصل کئے جائیں گے جبکہ دیکھا جائے تو وادی میں عوام کی زدنگی میں کوئی بہتری نظر نہیں آرہی ہے جبکہ یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ اگست 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد کشمیری عوام کی زندگی میں بہتری پیدا ہوگی ۔