نئی دہلی : سرکردہ بی جے پی قائدین نے ہفتہ کو اعتماد ظاہر کیا کہ پارٹی چار ریاستوں اترپردیش، اتراکھنڈ، گوا اور منی پور میں اقتدار برقرار رکھے گی اور پنجاب میں اسے قابل لحاظ فائدہ حاصل ہوگا۔ یوپی میں پولنگ کے آخری مرحلہ سے قبل دہلی میں جوائنٹ پریس کانفرنس میں صدر پارٹی جے پی نڈا اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ وہ جنہیں امید ہے کہ ریاست میں پارٹی کے خط اعتماد میں کمی آئے گی، انہیں مایوسی ہوگی اور پارٹی کو اکثریت ملے گی۔ شاہ اور نڈا نے کہا کہ بی جے پی تمام چاروں ریاستوں میں اپنا اقتدار برقرار رکھے گی۔
