کولکاتا: چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے آج بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئیکہا کہ مرکزی حکومت نے 100دن کام کا فنڈ دینا بند کردیا ہے۔ممتا بنرجی نے طالبات سے اپیل کی کہ وہ شادی کرنے میں جلد بازی نہ کریں۔اگر والدین شادی کرتے ہیں تو ان سے کہیں کہ حکومت نے ہمیں پڑھنے کا موقع دیا ہے ، یونیورسٹی میں داخلے مل رہے ہیں اس لئے ہم ابھی پڑھیں گے ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ روزگار میلے کے ذریعہ ہم 30ہزار افراد کو نوکریاں دیں گے ۔بی جے پی نے ہر سال دو کروڑ نوکری دینے کی بات کی تھی مگر اب وہ چار سال کی نوکری دے رہی ہے ۔مگر ہم 60سال کی نوکری دینے کے انتظامات کررہے ہیں۔ ممتا بنرجی مشرقی اور مغربی بردوان اضلاع کے سہ روزہ دورے پر ہیں ۔