بی جے پی ‘ چیف منسٹر امیدوار بتائے ‘ مباحث کرونگا : کجریوال

,

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی و عام آدمی پارٹی کنوینر اروند کجریوال نے آج بی جے پی کو چیلنج کیا کہ وہ چہارشنبہ کو دن میں ایک بجے تک اپنے وزارت اعلی امیدوار کا اعلان کرے اور اگر پارٹی ایسا کرتی ہے تو کجریوال نے کہا کہ وہ اس سے مباحث کرنے تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی اپنے وزارت اعلی امیدوار کا اعلان نہیں کرتی ہے تو وہ میڈیا میں اپنے نئے منصوبے کا اعلان کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بی جے پی امیدوار سے تمام مسائل پر مباحث کرنے کیلئے تیار ہیں۔