نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے پیر کو پارٹی کارکنوں کو سال 2023 میں نو ریاستوں کے اسمبلی انتخابات اور اگلے سال لوک سبھا کے ہر انتخابات میں جیت کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی انتھک محنت کے سرمائے کا بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ بی جے پی کی قومی ایگزیکٹو میٹنگ میں جے پی نڈا کے افتتاحی خطاب کی تفصیلات بتاتے ہوئے، پارٹی کے سینئر لیڈر روی شنکر پرساد نے صحافیوں کو بتایا، “صدر نے پارٹی کے لوگوں سے کہا ہے کہ سال 2023 بہت اہم ہے۔ اس سال نو ریاستوں میں اسمبلی انتخابات اور اگلے سال لوک سبھا کے انتخابات ہونے ہیں۔ ہمیں ایک الیکشن بھی نہیں ہارنا ہے۔