بی جے پی کارکنوں اور بنگال پولیس میں جھڑپ

   

کلکتہ۔13 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کولکتہ میں آج بی جے پی کارکنوں اور پولیس کے درمیان اس وقت زبردست تصادم پیش آیا جب زعفرانی پارٹی کے ارکان ڈینگو کیسس پھیلنے کے خلاف ایک احتجاجی ریالی کا اہتمام کرتے ہوئے کولکتہ میونسپل کارپوریشن کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی ۔ تاہم احتجاجی مظاہرین کو روکنے کے لئے پولیس نے چاندنی چوک میٹرو اسٹیشن کے پاس رکاوٹیں کھڑی کرتے ہوئے مظاہرین کو ایسا کرنے سے روک دیا جس کے بعد برہم احتجاجیوں نے پولیس عملہ پر باٹل اور پتھروں سے حملہ کردیا جس کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے انہیں منتشر ہونے پر مجبور کردیا۔