ٹی آر ایس کارکنوں سے جھڑپ، رکن قانون ساز کونسل سے استعفیٰ کا مطالبہ
حیدرآباد ۔22۔اگست (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن کونسل کے کویتا کی قیامگاہ کے باہر آج اس وقت ماحول کشیدہ ہوگیا جب بی جے پی کارکنوں نے قیامگاہ کے گھیراؤ کی کوشش کی۔ بی جے پی اور محاذی تنظیموں کے کارکن کویتا پر شراب اسکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے نعرہ بازی کرنے لگے۔ وہاں موجود ٹی آر ایس کارکنوں اور کویتا کے حامیوں نے جوابی نعرہ بازی کی اور بی جے پی کارکن پر حملہ کردیا۔ پولیس نے مداخلت کرکے صورتحال کو بگڑنے سے بچالیا اور بی جے پی کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ ٹی آر ایس کارکنوں نے تعاقب کرکے بی جے پی کارکنوں کو بھگایا۔ دہلی شراب اسکام میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرکے بی جے پی کارکن کویتا سے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے تھے۔ احتجاج کے بعد کویتا کی قیامگاہ پر پولیس جمیعت کو تعینات کردیا گیا ۔ بی جے پی کارکن جتھوں کی شکل میں پہنچ رہے تھے، پولیس نے کویتا کی قیامگاہ کے راستہ کی ناکہ بندی کردی ۔ کارکنوں میں جھڑپ کے بعد پولیس کے عہدیدار پہنچ گئے ۔ ر