مرکزی حکومت نے این ار سی، این پی ار اور سی اے اے کا جو قانون لے ائیر اسکے خلاف عالمی پیمانے پر احتجاج ہو رہے ہیں، اور سماج کا ہر طبقہ اس قانون کو بھارت کے بنیادی قوانین کے خلاف مانتا ہے۔
عوام کی مخالفت کا بی جے پی کے پاس کچھ جواب نہیں ہے، طرح طرح کے حربہ استعمال کر رہی ہے کبھی سی اے اے کی تائید میں مس کال کےلیے نمبر جاری کرتے ہیں تو کبھی گھر گھر جاکر اس کالے قانون کی تعارفی مہم چھیڑتے ہیں۔
صاف نظر آرہا ہے بی جے پی بوکھلا چکی ہے، اۓ ہوۓ کارکنوں سے عوام نے کہا کہ ہم ایک بھی کاغذ نہیں دکھائیں گے، اور ویڈیو میں عوام ان کارکنوں کے سامنے واپس جاو کے بھی نعرے لگا رہے ہیں۔
بتلایا جاتا ہے کہ ان کارکنوں کو مجبور واپس جانا پر عوام کے ھجوم کے سامنے وہ کچھ بھی کر نہیں سکے۔