بی جے پی کارکنوں کو کشمیر انتظامیہ سیکورٹی فراہم کرے :رام مادھو

   

سرینگر۔بی جے پی قومی جنرل سکریٹری رام مادھو نے جموں وکشمیر انتظامیہ سے بی جے پی کارکنوں کو سیکورٹی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ جن جنگجوئوں نے ضلع بانڈی پورہ میں بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری، ان کے والد اور بھائی کو قتل کیا ہے ، کو جلد ٹریک کر کے ہلاک کیا جانا چاہیے ۔رام مادھو نے اتوار کے روز وزیر اعظم دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ، بی جے پی قومی نائب صدر اویناش رائے کھنہ اور بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے صدر رویندر رینہ کے ہمراہ قصبہ بانڈی پورہ کا دورہ کر کے وہاں مہلوک بی جے پی لیڈر شیخ وسیم باری کی اہلیہ اور دیگر افراد خانہ سے تعزیت کی۔