بی جے پی کارکن کی نعش درخت سے لٹکی پائی گئی

   

Ferty9 Clinic

کولکاتا: مغربی مدنی پور میں 24گھنٹے سے لاپتہ بی جے پی کے درمیانی عمر بی جے پی کارکن کی لاش اپنے گائوںکے قریب ایک درخت سے لٹکتے ہوئے برآمد ہوئی ہے ۔بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ ترنمول کانگریس کے غنڈوںنے بچو بیرا کا قتل کیا ہے ۔ تاہم ، حکمران جماعت نے اس الزام سے انکار کیا ہے ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ لاش برآمد ہو نے کے بعد اس معاملے کی تحقیقات کی شروع کردی گئی ہے ۔ تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔پولس آفیسر نے بتایا کہ مسٹر بیرا اتوار کی دوپہر لاپتہ ہوگئے تھے اور وہ پیر کی شام کو دتن کے علاقے میں اپنے گاؤں کے قریب درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا تھا۔